شوبز

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا ہے۔فیشن ڈیزائنر کے خلاف ٹیکس ڈیمانڈ کا آرڈر بھی پاس کردیا ہے جب کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ایک ارب 25 کروڑ روپے کے سیلزٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق نومی انصاری کی بیرون ملک سے واپسی پر گرفتاری کا امکان ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد کسٹمز اور ٹیکسیشن کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔واضع رہے کہ کارپوریٹ ٹیکس آفس نے رواں سال فروری میں کراچی میں غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے نومی انصاری کی فیکٹری اور مختلف آوٴٹ لیٹس کو سیلز ٹیکس فراڈ اور پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی کے باعث سیل کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button