طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا نے شادی کی 18ویں سالگرہ پر ابھیشیک کے ساتھ تصویر شیئر کردی

علیحدگی کی افواہوں کے درمیان بھارتی اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، یہ تصویر اداکارہ نے اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر شیئر کی ہے جس سے ان کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔البتہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایشوریا نے کئی ماہ بعد شوہر کے ساتھ کوئی تصویر عوامی سطح پر پوسٹ کی ہے۔ پوسٹ کے ساتھ صرف ایک سفید دل کا ایموجی شامل کیا گیا، اور کوئی کیپشن درج نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب دونوں نے 2024 کے مختلف تقریبات میں الگ الگ شرکت کی، جیسے اننت امبانی کی شادی میں یہ جوڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔مزید قیاس آرائیاں اُس وقت بڑھیں جب ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ کو لائک کیا۔ تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔