شوبز

اجے دیوگن نے کامیڈی فلم دھمال 4 کی شوٹنگ مکمل کرلی، کب ریلیز ہوگی؟

مشہور کامیڈی فرنچائز دھمال کی چوتھی فلم کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔اجے دیوگن نے دھمال 4 کی ٹیم اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی فلم دھمال 4 کی ایک شہر میں شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔پہلی تصویر میں ہدایتکار اندرا کمار کے ساتھ اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، سنجے مشرا، سنجیدہ شیخ اور انجلی آنند موجود ہیں۔ دوسری تصویر میں اجے دیوگن نے اندرا کمار، پروڈیوسر بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک اور دیگر کے ساتھ پوز دیا۔تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’پاگل پن واپس آ گیا ہے #Dhamaal4 زور و شور سے شروع، مالشیج گھاٹ شیڈول مکمل، ممبئی میں شوٹنگ جاری! اب ہنسی کا طوفان آئے گا‘۔مداحوں نے اداکار کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جبکہ کئی مداحوں نے تصاویر میں آشیش چوہدری اور بومن ایرانی کی غیر موجودگی پر افسوس ظاہر کیا۔واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔ فلم کب ریلیز ہوگی اس کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔ اجے دیوگن اس وقت اپنی فلم ’ریڈ 2‘ کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں، جو یکم مئی 2025 کو ریلیز ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button