شوبز

شردھا کپور کو 16 سال کی عمر میں کونسے سُپر اسٹار کیساتھ فلم آفر ہوئی تھی؟

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں محض 16 برس کی عمر میں انڈسٹری کے سپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی۔اداکارہ شرادھا کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 سال کی عمر میں سلمان خان کیساتھ فلم ’لکی‘ Lucky: No Time For Love میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ تاہم، انہوں نے تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے یہ آفر مسترد کردی تھی۔شرادھا کا کہنا تھا، ’اس وقت میں بہت کم عمر تھی اور میرا ارادہ تھا کہ اسکول مکمل کروں اور کالج جاؤں میری پڑھائی چل رہی تھی‘۔اداکارہ نے کہا کہ ’اس عمر میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ایک شاندار پیشکش تھی، لیکن تعلیم میرے لیے زیادہ اہم تھی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پیشکش کو ٹھکرانا آسان فیصلہ نہیں تھا، کیونکہ یہ ایک بہت بڑی فلمی پیش رفت ہو سکتی تھی۔ تاہم انہوں نے پھر بھی اسے مسترد کردیا۔یاد رہے کہ لکی سلمان خان اور سنیہا اولال کی 2005 کی رومانوی میوزیکل فلم ہے جو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button