شوبز

مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کی مقدس راتوں میں عمرہ ادا کر کے اپنے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی بہن افشاں حیات کے ہمراہ کئے گئے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’’الحمدللہ! اللہ کے بے شمار فضل و کرم کا شکر ہے کہ مجھے اپنی بہن افشاں حیات کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی، یہ سفر ہماری اللہ سے قربت کو مزید گہرا کرنے والا ثابت ہوا، جو سکون، غور و فکر اور شکر گزاری سے بھرا ہوا تھا۔انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت کے مزید قریب کر دے۔ آمین!‘‘مہوش کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد موصول ہو رہی ہیں، مداحوں نے ان کے اس روحانی سفر کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button