شوبز

عید الفطر پر ایک درجن کے قریب نئی اور پرانی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلم سازوں نے جہاں نئی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں شائقین کے لیے پرانی فلموں کو بھی ریلیز کیا جائے گا۔اس بار شائقین عید کے موقع پر ماضی کی مقبول فلمیں ’جوانی پھر نہیں آنی، ٹچ بٹن، پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی ٹو اور تیری میری کہانیاں‘ جیسی فلمیں بھی دوبارہ دیکھ سکیں گے۔اسی طرح اس بار عید پر شائقین کو پنجابی بھارتی فلموں سمیت جنوبی بھارتی فلمیں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔عید الفطر کے موقع پر ملک کے تمام سینماؤں میں اس بار انڈونیشن اور جرمن فلموں سمیت ہولی وڈ فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی۔عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی فلموں میں شہروز سبزواری اور سعیدہ امتیاز کی قلفی سرفہرست ہے۔اس کے علاوہ اس بار ’لمبی جدائی، کبیر اور عشق لاہور‘ جیسی نئی فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button