شوبز

پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں، بھارت انھیں ویزا جاری کرے، سلمان خان

سلمان خان پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں سائن کرکے ان کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب نظر آتے ہیں۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا شاید ہی کوئی ایسا اداکار ہو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہ رکھتا ہو اور اب اس فہرست میں بجرنگی بھائی جان کے نام کا بھی اضافہ ہوگیا۔فلم سکندر کی تشہری مہم کے دوران سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں دبنگ اسٹار نے کہا کہ آپ لوگ حکومت سے اجازت لے آئیں، میں تو پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں کہ انھیں بھارتی ویزا نہ دیا جائے۔ وہ بھی ہماری طرح بس ایک فنکار ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ دبنگ اسٹار نے حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی میچوں کے تناظر میں کہا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتے تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا۔ یاد رہے کہ 2016ء سے مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button