میرے لیے شہرت اور کیریئر سے زیادہ اہم ذہنی سکون ہے، کرینہ کپور

میرے لیے شہرت اور کیریئر سے زیادہ اہم ذہنی سکون ہے، کرینہ کپور

ممبئی: بالی ووڈ میں ‘بیبو’ کے نام سے مشہور معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اگر زندگی میں ذہنی سکون نہیں ہو تو پیسہ، شہرت، کیریئر، شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے بھی آپ خوش نہیں رہ سکتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ‘ذہنی سکون اور ذہنی خوشی’ کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہر مرد اور عورت کے پاس فیملی، شہرت، پیسہ اور کیریئر ہوسکتا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میرے پاس جو کچھ ہے، اُن میں سب سے اہم ذہنی سکون اور خوشی ہے۔کرینہ کپور نے کہا کہ میں ذہنی سکون کی وجہ سے خوش رہتی ہوں اور یہی میرے لیے سب سے اہم ہے کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اگر کسی عورت کی زندگی میں ذہنی سکون نہ ہو تو وہ شہرت، پیسہ، کیریئر شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے بھی خوش نہیں رہ سکتی۔اداکارہ نے کہا کہ اس لیے میرے لیے یہ سب سے اہم چیز ہے اور میں ہر عورت کو یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اگر آپ کی زندگی میں ذہنی سکون ہے تو آپ بہت خوش قسمت ہیں، اس کی حفاظت کریں۔اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اداکاروں یا مشہور شخصیات کی ذہنی سکون کا تعلق پرائیوسی سے بھی ہوتا ہے، میں اگر اپنی بات کروں تو میں دنیا کے سامنے صرف وہی چیزیں شیئر کرتی ہوں جن سے میری نجی زندگی یا میری دماغی صحت متاثر نہیں ہوتی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے