شوبز

بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کس لڑکی کو منانے کیلئے خون سے خط لکھا تھا؟

بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ کو شادی سے قبل منانے کیلئے خون سے خط لکھنے کا انکشاف کرچکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی کیرئیر سے قبل عامر خان رینا دتہ کی محبت میں گرفتار ہوچکے تھے حتیٰ کہ ایک انٹرویو میں خان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ رینا کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے خون سے خط بھی لکھ چکے ہیں جس نے رینا کو پریشان کردیا تھا۔ماضی میں سیمی گریوال کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا تھا کہ’ ایک بار میں نے رینا کو متاثر کرنے کیلئے خون سے خط لکھا جو کہ اسے بالکل پسند نہیں آیا اس کے بعد رینا مجھ سے اور ناراض ہوگئی تھی‘۔اپنے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا تھا کہ ’اس وقت میں کم عمر تھا اور مجھے لگتا تھا کہ یہ رینا سے گہری محبت کے اظہار کا ایک طریقہ ہوگا لیکن خود آج میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ مناسب نہیں، میں نے بہت سے بچوں کیلئے ایسا سنا ہے اور مجھے خود بھی خون سے لکھے کئی خط موصول ہوئے لیکن آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں، میں نوجوانوں کو ایسا کرنے کا مشورہ ہرگز نہیں دوں گا‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button