بین الاقوامی

برطانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ کیس میں ملزموں کو سزا سنا دی گئی

لندن: برطانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ کیس میں ملزموں کو سزا سنا دی گئی۔عدالت کی جانب سے 4 افراد کو 266 ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کی سازش میں ان کے کردار کی سزا سنائی گئی، ویسٹ یارکشائر پولیس کے اکنامک کرائم یونٹ کی تحقیقات کے بعد چاروں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔برطانیہ کی قانونی تاریخ میں منی لانڈرنگ کے سب سے بڑے مقدمات میں سے ایک یہ ہے، جس میں گریگوری فرانکل کو 11 سال، آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔مقدمے کے ملزم سائک گرین، سکارففٹ کو 10 سال، دس ماہ، ہارون رشید کو 10 سال۔ ارجن ببر، عمر 32 کو 11 سال کی سزا سنائی گئی۔ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے رقوم کے ذرائع کو چھپایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button