امریکہ پوری دنیا میںامن کا خواہاں ہے:وزیر خارجہ مارکوروبیو کی روسی وزیر خارجہ لاوروف سے ملاقات

نیویارک(نامہ نگار)وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ہونے والی گفتگو کے تسلسل میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ روبیو کے ہمراہ قومی سلامتی کے مشیر، مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی، سفیر سٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔ صدر ٹرمپ نے یہ ٹیم دوطرفہ تعلقات بحال کرنے کے لیے منتخب کی ہے۔ روسی وفد میں وزیر خارجہ لاواروف اور صدر کے معاون، یوری اوشاکوف شامل تھے۔صدر ٹرمپ ہلاکتوں کو روکنا چاہتے ہیں۔ امریکہ امن کا خواہاں ہے اور دنیا میں اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ممالک کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ دنیا کے واحد ایسے رہنما ہیں جو یوکرین اور روس کو کسی معاہدے پر رضامند کر سکتے ہیں۔ہم نے درج ذیل نکات پر اتفاق کیا ہےایک مشاورتی نظام قائم کرنا تاکہ دوطرفہ تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ اس کا مقصد ہمارے سفارتی مشنوں کے معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا ہے۔اعلیٰ سطحی ٹیمیں تعینات کرنا جو یوکرین میں جاری تنازع کو کسی ایسے طریقے سے جلد از جلد ختم کرنے کی خاطر کام شروع کر سکیں جو دیرپا، پائیدار اور تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔مستقبل میں باہمی جیوپولیٹیکل مفادات اور اُن تاریخی اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے راہ ہموار کرنا جو یوکرین کے تنازع کو کامیابی سے ختم کرنے کے بعد پیدا ہوں گے۔آج کی ملاقاتوں میں شامل دونوں فریقین نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ اِس عمل کو بروقت اور نتیجہ خیز طریقے سے لے کر آگے چلنے کے لیے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔فون پر ہونے والی ایک گفتگو اور ایک ملاقات مستقل امن کے قیام کے لیے کافی نہیں۔ ہمیں عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے اور آج اِس سمت میں ہم نے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ہم مملکت سعودی عرب کا، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کی قیادت میں میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔