
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ زیلنسکی نے اوول آفس میں امریکا کی توہین کی، جب زیلنسکی امن کیلئے تیار ہوں تو واپس آسکتے ہیں۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدرسے ملاقات کے بعد ایکس پرپیغام میں کہا کہ یوکرین مذاکراتی عمل میں امریکا کی ضمانت کے بغیر امن کیلئے تیار نہیں، صدرزیلنسکی کو لگتا ہے ہماری شمولیت سے انہیں فائدہ ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی کا فائدہ نہیں صرف امن چاہتا ہوں۔دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی لندن پہنچ گئے، زیلنسکی یوکرین جنگ سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجلاس کی میزبانی برطانوی وزیر اعظم یورپی رہنماؤں کے ساتھ کریں گے، یوکرینی صدر زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم کیئر سے ڈاؤننگ سٹریٹ میں ملاقات متوقع ہے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے لندن پہنچے پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے، ٹرمپ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم سے زیادہ کوئی امن نہیں چاہتا۔