بین الاقوامی

بھارتی صنعتکار گوتم ایڈانی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ درگاہ اجمیر شریف حاضری

اجمیر: معروف بھارتی صنعتکار گوتم ایڈانی اپنی اہلیہ پریتی ایڈانی کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پہنچے، جہاں انہوں نے مخملی چادر اور پھول چڑھائے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔درگاہ اجمیر شریف کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے ایڈانی خاندان کا استقبال کیا اور ان کے جذبۂ عقیدت کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ گوتم ایڈانی نے پورے ملک کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔درگاہ اجمیر شریف ہندوستان کے مقدس ترین صوفی مزارات میں شمار ہوتی ہے، جہاں ہر سال لاکھوں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ یہاں سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتیؒ کا مزار موجود ہے، جنہوں نے محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا۔ یہ دربار ہر مذہب اور عقیدے کے لوگوں کے لیے کھلا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button