بین الاقوامی
Trending

جرمن چانسلر کا امریکی نائب صدر پر جوابی وار، یورپی جمہوریت میں مداخلت کا الزام

برلن: جرمن چانسلر اولاف شولز نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کی گئی تقریر پر سخت ردعمل دیا ہے اور ان کے خیالات کو یورپی جمہوریت میں مداخلت قرار دیا ہے۔اولاف شولز نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ بیرونی عناصر ہماری جمہوریت اور انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں اوردوست اور اتحادیوں کی طرف سے اس قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔انہوں نے جرمنی میں بڑھتی ہوئی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی حمایت کو نازی ازم کے خلاف جرمنی کے عزم سے متصادم قرار دیا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کو اپنی تقریر میں یورپی جمہوریت پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یورپ میں آزادانہ اظہار پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔” وینس نے کہا کہ معلومات کو غلط بیانی اور سنسرشپ کے ذریعے دبایا جا رہا ہے۔جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریس نے بھی وینس کے خیالات کو ناقابل قبول قرار دیا اور ان کے بیانات کو یورپ کو آمرانہ ریاستوں سے تشبیہ دینے کے مترادف کہا۔ایلون مسک نے جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی کھل کر حمایت کی ہے۔ انہوں نے جنوری میں ایک ورچوئل ریلی میں شرکت کی اور کہا کہ اے ایف ڈی جرمنی کو دوبارہ عظیم بنائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button