بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کی چاپلوسی بھی مودی کےکام نہ آئی، امریکا سے مزید120 بھارتی ملک بدر

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چاپلوسی بھی نریندر مودی کے کام نہ آئی، امریکا نے مزید 120 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھارتی شہری خصوصی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچے، یہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے تحت بےدخل کیے جانے والے بھارتی شہریوں کا دوسرا گروپ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید ایک پرواز کے ذریعے 157 بھارتیوں کو ملک بدر کر کے بھارت بھیجا جائے گا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا کر بھیجا گیا جس پر بھارتی شہریوں کے اہلخانہ نے غم و غصے کا اظہار کیا، زیادہ تر بےدخل کیے گئے افراد غیر قانونی طریقے، خاص طور پر "ڈنکی روٹس” کے ذریعے امریکا میں داخل ہوئے تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 5 فروری کو 104 بھارتی شہریوں کو امریکا سے بےدخل کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button