بین الاقوامی
Trending

امریکی ریاستیں قدرتی آفات کی لپیٹ میں، معمولات زندگی بری طرح متاثر

واشنگٹن: امریکا میں کہیں بارشیں تو کئی ریاستیں شدید برفباری نے تباہی مچادی۔شکاگو میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، 6 انچ تک برفباری، کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر، مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے شکاگو میں پیر کے روز درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک پہنچنے کی پیشنگوئی کردی۔دوسری جانب کینٹکی اور ٹینیسی میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، درجنوں ہائی ویز زیرآب آگئے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیشنل ویدر سروس نے سیلابی صورتحال میں شدت آنے کی وارننگ جاری کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button