کھیل
نیوزی لینڈ سے شکست؛ میدان میں ’گمبھیر ہائے ہائے‘ نعروں کی گونج

نیوزی لینڈ کے خلاف گھر میں ایک روزہ سیریز ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے خلاف نعرے لگ گئے۔اندور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 41 رنز سے شکست کے بعد جب بھارتی ٹیم پوسٹ میچ تقریب کے لیے ہولکر اسٹیڈیم میں کھڑی تھی تو کچھ مداحوں کی جانب سے ’گمبھیر ہائے ہائے‘ کے نعرے لگائے گئے۔موقع پر ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، نتیش کمار ریڈی، ہرشت رانا، روندرا جڈیجا اور بیٹنگ کوچ ستانشو کوٹک موجود تھے جو یہ نعرے لگتے دیکھ کر ششدر رہ گئے۔



