غیر ملکی امداد کی فراہمی میں وقفے سے ہنگامی بنیادوں پر دی جانے والی انسانی امداد کی فراہمی مستثنیٰ

غیر ملکی امداد کی فراہمی میں وقفے سے ہنگامی بنیادوں پر دی جانے والی انسانی امداد کی فراہمی مستثنیٰ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے امریکہ کی بیرون ملک امداد کے از سرنو جائزے اور اس کی ترتیب نو سے متعلق انتظامی حکم نامے پر عملدرآمد کرنے کی غرض سے میں نے امداد کی فراہمی میں وقفے سے ایک اضافی استثنٰی کی منظوری دی ہے جس کا تعلق جائزے کی مدت کے دوران جانیں بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی انسانی امداد سے ہے۔زندگی بچانے والے انسانی امداد کے پروگراموں کو نافذ کرنے والوں کو اپنا کام جاری رکھنا چاہیے اور اگر انہوں نے اپنا کام روک دیا ہے تو اسے دوبارہ شروع کر دینا چاہیے بشرطیکہ وہ استثنا میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ بقدر ضرورت، اِس بحالی کی نوعیت عارضی ہے اور یہ استثناء محدود ہیں۔ اِن کا مقصد جانیں بچانے والے امدادی پروگراموں کو جاری رکھنا ہے۔ کوئی بھی نئے معاہدے نہ کیے جائیں۔

Ejaz Farooqi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے