چین اور کینیڈا پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکیوں کیلیے معاشی مشکلات بڑھیں گی، ٹرمپ کا اعتراف
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ فریڈ ٹریڈ معاہدے کے باجود 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے، چین پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کے لیے دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ مذکورہ ٹیرف سے جہاں دوسرے ممالک میں اشتعال ہوگا وہی امریکی معاشی نمو پر تنزلی کا شکار ہوگا اور مختصر مدت ک لیے صارفین کے لیے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل میں کہا کہ اس سے کچھ درد ہوگا، ہوسکتا ہے نہ بھی ہو لیکن ہم امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے اور اس کے لیے قیمت ہوتی ہے اور ہمیں وہ ادا کرنی چاہیے۔وال اسٹریٹ جرنل نے ٹرمپ کی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز پر سخت تنقید کرتے ہوئے مضمون کا عنوان ‘ڈمبسٹ ٹریڈ وار ان ہسٹری’ رکھا تھا۔ٹرمپ کا مختلف حلقوں کی تشویش کے باوجود اتوار کو ایک بیان میں کہنا تھا کہ گلوبلسٹ کی سربراہی میں ٹیرف لابی اور ہمیشہ غلط ہوتے ہیں، وال اسٹریٹ کو یہ ثابت کرنے کے لیے سخت محنت کررہا ہے، ریپوف آف امریکا ٹریڈ، کرائم اور زہریلی منشیات دونوں کے حوالے سے دہائی پر محیط ہے۔