Select Language
شوبز

بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن شادی سے متعلق سوال پر چڑگئیں

بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنی شادی سے متعلق لب کشائی کی ہے۔کریتی سینن برطانیہ میں مقیم بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹنگ سے متعلق اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ سے ایک اینکر نے ان کی بہن کی شادی کا حوالے دے کر بات کی جس پر کریتی سینن قدرے ناراض نظر آئیں اور طنز کرتے ہوئے اینکر کو کہا کہ کیا آپ چاچی جی والے سوال پوچھ رہی ہیں کہ میری شادی کب ہو رہی ہے؟ زندگی میں شادی کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، مجھے نہیں پتا شادی کب کروں گی لیکن جب بھی صحیح وقت لگے گا تو میں شادی کر لوں گی اور مجھے شادی کیلئے کوئی جلدی نہیں ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button