صدر ٹرمپ کے ایجنڈے پر کام شروع، میکسیکو بارڈرپر اضافی جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان

صدر ٹرمپ کے ایجنڈے پر کام شروع، میکسیکو بارڈرپر اضافی جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کرتے ہی امریکا نے میکسیکو بارڈرپر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنےکا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈرپربھیجا جارہا ہے جب کہ متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بارڈر پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسی حوالے سے نگران پینٹاگون سیکرٹری رابرٹ سیلس نےکہا کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5 ہزار غیر قانونی تارکین کی بے داخلی کے لیے پینٹاگون طیارے فراہم کرے گا اور پینٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ لے گا۔ادھر امریکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ اضافی 10ہزار فوج میکسیکوبارڈر پر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہےکہ ڈونلڈٹرمپ نے دوسری مرتبہ امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد سابق صدر جوبائیڈن کے کئی اقدامات کو منسوخ کردیا ہے۔

Ejaz Farooqi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے