تیونس میں کشتی ڈوبنے سے 20 تارکین وطن ہلاک

تیونس میں کشتی ڈوبنے سے 20 تارکین وطن ہلاک

تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ تیونس کے ساحلی شہر صفاقس کے قریب پیش آیا۔ کشتی میں سوار متعدد تارکین وطن لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ڈوبنے والے 5 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔تیونس کے کوسٹ گارڈز کے مطابق ڈوبنے والے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افریقہ سے تھا۔ تارکین وطن تیونس سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ کشتی حادثے میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تیونس کے ذریعے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ تیونس کے قریب ایک ہفتے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

kamran