ایران کی مرکزی گیس پائپ لائنوں پراسرائیلی حملے کا انکشاف

ایران کی مرکزی گیس پائپ لائنوں پراسرائیلی حملے کا انکشاف

تہران : ایران کی 2 اہم مرکزی گیس پائپ لائنوں پراسرائیل کی جانب سے حملے کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران مغربی عہدیداروں اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک تزویراتی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے اس ہفتے ایران کے اندر دو بڑی گیس پائپ لائنوں پر خفیہ حملے کیے ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کے گھروں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔مغربی حکام اور ایرانی ملٹری سٹریٹجسٹ نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کی جانب سے گیس پائپ لائن حملوں کے لیے ایرانی انفراسٹرکچر کے بارے میں گہرے علم اور محتاط ہم آہنگی کی ضرورت ہے، اسرائیل نے مکمل معلومات کے حصول کے بعد دو پائپ لائنوں کو ایک ہی وقت میں متعدد مقامات پر حملوں سے تباہ کیا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک مغربی اہلکار نے اس واقعے کو یک بڑی علامتی کارروائی قرار دیا جس کی مرمت کرنا ایران کے لیے کافی آسان تھا اور شہریوں کو نسبتاً کم نقصان پہنچا، تاہم اہلکار نے کہا کہ اس فیصلے سے اسرائیل کو ہونے والے نقصان کے بارے میں سخت انتباہ بھیجا گیا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں تنازع پھیل رہا ہے اور ایران اور اس کے مخالفین بالخصوص اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے