مودی کے جنگی عزائم: آبدوز سے نیوکلیئر صلاحیت والا میزائل فائر کرنے کا تجربہ
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے جارحانہ جنگی عزائم کے باعث خطے میں طاقت کے عدم توازن کا باعث بن رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین نیوی نے جوہری آبدوز سے ساڑھے تین ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔یاد رہے کہ آئی این ایس اریہانت اور اریگھاٹ بھارتی بحریہ کے بیڑے دو جوہری آبدوزیں ہیں جو بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ان میں سے دوسری جوہری آبدوزاریگھاٹ کو رواں برس اگست میں ہی وشاکھاپٹنم میں واقع شپ بلڈنگ سینٹر میں شامل کیا گیا تھا۔اس قسم کی ایک اور تیسری جوہری آبدوز کو بھی لانچ کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اسے آئندہ برس شامل کیا جائے گا۔