غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 112 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 112 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیوں میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 112 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے تازہ حملوں میں مزید 20 فلسطینیوں کی جان لے لی۔اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے آخری بڑے نصر ہسپتال پر اسرائیلی شہریوں کے قید ہونے کا جواز بنا کر دھاوا بول دیا۔حملے کے دوران نصر ہسپتال کی بجلی منقطع ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں 5 مریض دم توڑ گئے۔24 گھنٹوں کے دوران 112 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 775 ہوگئی۔ادھر عالمی عدالت انصاف نے رفح کی صورت حال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے اسرائیل رفح پر زمینی آپریشن نہیں کرے گا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے