یورپی یونین کا پہلی مرتبہ اسرائیل کے خلاف تجارتی پابندی عائد کرنے پر غور

یورپی یونین کا پہلی مرتبہ اسرائیل کے خلاف تجارتی پابندی عائد کرنے پر غور

یورپی یونین کا پہلی مرتبہ اسرائیل کے خلاف تجارتی پابندی عائد کرنے پر غور
برسلز: غزہ میں جنگ بندی سے انکار اور محصور پٹی میں بدترین مظالم کے باعث یورپی یونین پہلی مرتبہ اسرائیل کے خلاف تجارتی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 18 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، جس میں غزہ میں اسرائیلی حملوں اور اسرائیل کی مذاکرات میں عدم دل چسپی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یورپی یونین کی خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حتمی فیصلے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے، بوریل نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ایک سال تک اسرائیلی حکام سے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کی اپیلیں کرنے کے بعد اب ہم اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعاون کو جاری نہیں رکھ سکتے۔غزہ کی تباہ حال صورت حال کی تصاویر ایک ہولناک صحرا کو ظاہر کرتی ہیں، یہ کوئی اتفاقی بات نہیں ہے کہ شمالی غزہ میں ہونے والے واقعات کو بیان کرنے کے لیے ’نسلی صفائی‘ کا لفظ تیزی سے استعمال ہو رہا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ، لبنان، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے تشدد کی مذمت کی۔ اور کہا وزرائے خارجہ اسرائیل کے ساتھ سیاسی مذاکرات کو معطل کرنے اور غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے یورپ کو درآمدات پر پابندی لگانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

kamran