فلسطینی صدر کا ٹرمپ سے پہلا باضابطہ رابطہ، غزہ جنگ بندی پر ملکر کام کرنے کا عزم
غزہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا، ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، محمودعباس نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر کام کر کیلئے تیار ہیں۔امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے کام کروں گا۔