پاکستانی امیدوارعائشہ فاروقی، مریم صبیح اور ایرون بشیر اپنی اپنی نشست پر ہار گئے جبکہ سلمان لالانی کامیاب
امریکا کے صدارتی الیکشن میں جہاں پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ہوئے وہیں کچھ پاکستانی نژاد امیدواروں کو شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے ملک کے 47 صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کی حریف ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں۔امریکی الیکشن میں بہت سے پاکستانی نژاد امیدوار بھی ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے، جن میں سے کچھ کامیاب رہے اور کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی نژاد ری پبلکن امیدوار ایرون بشیر کو پنسلوینیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں پنسلوینیا کے کانگریس ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹ برینڈن بوئل نے شکست دی۔ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی سے دونوں مسلمان امیدوار کامیاب ہو گئے، ڈیلس سے سلمان بھوجانی اور ہیوسٹن سے ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کامیابی حاصل کی۔پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ امیدوار مریم صبیح الیکشن ہار گئیں جبکہ ریاست مشی گن کے ہاؤس ڈسٹرکٹ 57 کی نشست کے انتخابات میں ری پبلکن امیدوار تھامس کوہن جیت گئے اور پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار عائشہ فاروقی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔