اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان میں حملے، 140 فلسطینی اور لبنانی شہری شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان میں حملے، 140 فلسطینی اور لبنانی شہری شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 95 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے حملوں میں 95 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری شروع کردی گئی جب کہ 24 گھنٹوں میں 6 میڈیکل ورکرز سمیت 45 لبنانی شہید کردیے گئے۔اس کے علاوہ شام میں لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس میں 10 شہری شہید ہوگئے۔دوسری جانب جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملوں میں 4 غیر ملکی سمیت 7 افراد ہلاک کردیے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کی کوششوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

kamran