امریکا میں پاکستانی طالبہ کار حادثے میں شدید زخمی

امریکا میں پاکستانی طالبہ کار حادثے میں شدید زخمی

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں تیز رفتار گاڑی نے پاکستانی طالبہ کو ٹکر مار دی جس میں ان کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت پاکستانی طالبہ دانیہ ظہیر کے نام سے ہوئی ہے۔ جن کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ایم بی اے کی طالبہ ہیں۔زخمی طالبہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی چھ مختلف ہڈیاں فریکچر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انھیں پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ہیوسٹن کے ایک اسپتال میں ان کی سرجری کی جائے گی تاہم اخراجات زیادہ ہونے کے باعث تاخیر کا سامنا ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری، سابق وفاقی وزیر بابرغوری اور دیگر نے اسپتال جا کر طالبہ کی عیادت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔اس موقع پر بابر غوری کا کہنا تھا کہ کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب امریکن پاکستانی ان کے ساتھ ہیں۔

kamran