فلاڈیلفیا راہداری سے پیچھے ہٹے تو یحییٰ سنوار یرغمالیوں کو لیکر بھاگ جائے گا، نیتن یاہو

فلاڈیلفیا راہداری سے پیچھے ہٹے تو یحییٰ سنوار یرغمالیوں کو لیکر بھاگ جائے گا، نیتن یاہو

تل ابیب: صحافیوں سے گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مصر کی فلاڈیلفیا راہداری سے اپنی فوجیں ہٹانے سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ فلاڈیلفیا راہداری سے اپنی فوجیں ہٹائیں تو حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار اس راستے سے غزہ سے باہر نکل جائیں گے۔وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسی راہداری سے حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ سے کہیں اور منتقل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے اور اسی راستے کو حماس اسلحہ کی اسمگلنگ کے لیے بھی استعمال کرے گا۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر ہم فلاڈیلفیا راہداری کو چھوڑ دیتے ہیں تو حماس کو نہ صرف ہتھیاروں کی اسمگلنگ سے روکنا بلکہ یرغمالیوں کی منتقلی سے بھی روکنا ناممکن ہو جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے بقول کہ یحییٰ السنوار کا منصوبہ تھا کہ وہ خود اور حماس کے باقی رہنما اسرائیلی یرغمالیوں کو لے کر فلاڈیلفیا کوریڈور کے ذریعے سینائی اور وہاں سے ایران چلیں گے۔خیال رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے سلسلے میں فریقین اور ثالثیوں کے درمیان بات چیت 8 ماہ سے جاری ہے تاہم اسرائیل فلاڈیلفیا کوریڈور سے دستبردار ہونے پر نہیں ہے۔یاد رہے کہ مصر کے ساتھ امن معاہدے کے بعد فلاڈیلفیا کوریڈور 1982 میں سینائی سے اسرائیل کا انخلا مکمل ہونے بعد قائم ہوا تھا۔ یہ مصر اور غزہ کے درمیان ساڑھے 14 کلومیٹر کی پٹی ہے۔

kamran