پردہ، نماز اور نامحرم سے متعلق نئے قوانین پر عالمی برادری سے بات کرنے کو تیار ہیں، طالبان
کابل: طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ حال ہی میں متعارف کرائے گئے نئے قوانین پر خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے یہ پیشکش اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کی۔صحافیوں کو بھیجے گئے اپنے صوتی پیغام میں طالبان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی قانون پر تمام ممالک اور تنظیموں کے ساتھ مثبت بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں۔نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا کہ مشکلات کے حل اور تعلقات میں مضبوطی اور توسیع کے لیے بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔قبل ازیں طالبان حکومت کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عب المنکر نے اقوام متحدہ کے ساتھ نئے قوانین پر مزید تعاون سے انکار کردیا تھا۔