بلجیم نے فلسطین میں جاری نسل کش پالیسی پر اسرائیل کو سزا دینےکا مطالبہ کردیا

بلجیم نے فلسطین میں جاری نسل کش پالیسی پر اسرائیل کو سزا دینےکا مطالبہ کردیا

برسلز: بلجیم کی نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیل کی نسل کشی کی پالیسی کو سزا دیے بغیر نہیں جانے دینا چاہیے۔بلجیم نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی میٹنگ سے قبل نسل کشی کے بیانات دینے والے اسرائیلی وزرا اور غیر قانوی آباد کاری میں ملوث تنظیموں (سیٹلرز) پر پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کردی۔ بلجیم کی نائب وزیراعظم پیٹرا دی سٹر نے اپنی ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ نسل کشی پر مبنی پالیسیوں اور بیانات کو بغیر سزا دیے نہیں چھوڑنا چاہیے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں کل ہونے والے یورپی یونین کے خارجہ نمائندوں کے غیر رسمی اجلاس کی روشنی میں اسرائیلی وزرا بن گویر اور سموترچ پر پابندیاں لگانے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔ واضح رہےکہ امریکا سمیت متعدد ممالک پہلے ہی پرتشد آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں مگر اس کے باوجود غیر قانونی اسرائیلی آبادکار اکثر فلسطینیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

kamran