جرمنی میں فیسٹول میں چاقو حملہ، 3 افراد ہلاک

جرمنی میں فیسٹول میں چاقو حملہ، 3 افراد ہلاک

برلن: جرمنی کے مغربی علاقے میں چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سولنگن شہر میں ایک شخص نے فیسٹول کے دوران راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا اور فرار ہوگیا۔ چاقو حملے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔ہیلی کاپٹر بھی شہر کی فضائوں میں گشت کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کوعلاقہ چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی ہے۔فیسٹول شہر کے قیام کے 650 برس مکمل ہونے کی خوشی میں منایا جا رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

kamran