مقبوضہ گولان میں حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی بیرکس پر حملہ
مقبوضہ گولان میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی بیرکس پر حملہ کردیا گیا۔لبنانی تنظیم کا کہنا ہےکہ کتیوشا راکٹس نے براہ راست فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جس کے بعد اسرائیل نے بھی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔اسرائیل پر ممکنہ ایران کے جوابی حملے کے خطرات پر امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہام لنکن بھی مشرق وسطیٰ پہنچ گیا۔امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہلےہی خطے میں موجود ہے۔