برطانیہ میں گرفتاریاں، جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی

برطانیہ میں گرفتاریاں، جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی

برطانیہ میں ہونے والے حالیہ فسادات میں گرفتاریوں کے باعث وہاں کی جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے، جس کو حالیہ فسادات میں ہونے والے افراد کی گرفتاریوں سے جوڑا جا رہا ہے جب کہ حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے ’آپریشن ارلی ڈان‘ شروع کر دیا گیا ہے اور جب تک جیلوں میں قیدی رکھنے کی گنجائش نہیں ہو جاتی، اس وقت تک پیشی کے منتظر قیدیوں کو پولیس سیل میں رکھا جائے گا۔اس حوالے سے برطانوی وزیرِ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ہنگامی اقدامات سے جیلوں میں ہونے والے دباؤ کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد انگلینڈ میں ہونے والے فسادات میں تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

kamran