امریکی صدارتی الیکشن: انتخابی مہم میں ڈرامائی موڑ، کمالاہیرس مقبولیت میں ٹرمپ سے آگے

امریکی صدارتی الیکشن: انتخابی مہم میں ڈرامائی موڑ، کمالاہیرس مقبولیت میں ٹرمپ سے آگے

واشنگٹن: امریکا میں انتخابات کی گہما گہمی عروج پرہے جہاں صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم ڈرامائی موڑ اختیار کرگئی ہے ، ایک اہم سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر آج انتخابات ہوں تو کملا ہیریس کے جیتنے کا امکان زیادہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل عام تاثر تھا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ حریف کو شکست دیدیں گے، این پی آر، پی بی ایس اور ماریسٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کو اس وقت ا51 فیصد جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 48 فیصد مقبولیت حاصل ہے۔بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کملا ہیریس نے جب بطور ڈیموکریٹ امیدوار انکی جگہ لی تھی تو اس وقت کملا ہیریس کی مقبولیت موجودہ 51 فیصد سے 4 پوائنٹس کم تھی۔سروے کے مطابق اگر تھرڈ پارٹی کی چوائس ہو تب بھی کملا ہیریس کی مقبولیت 48 فیصد اور ٹرمپ کی مقبولیت 45 فیصد ہے اس طرح کملا ہیریس اس صورت میں بھی تین پوائنٹس کی برتری رکھتی ہیں۔معیشت کے معاملے میں ٹرمپ کی مقبولیت تین پوائنٹس زیادہ ہے مگر کملا ہیریس کی پوزیشن جو بائیڈن کی پوزیشن سے کہیں بہتر ہے۔ٹرمپ کو امیگریشن کے معاملے میں چھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے مگر یہاں بھی بائیڈن کے مقابلے میں کملا کی پوزیشن پندرہ پوائنٹس بہتر ہے۔خواتین ووٹرز میں کملا کی پوزیشن ٹرمپ سے13 پوائنٹس زیادہ ہے تاہم مرد ووٹرز میں انکی پوزیشن 9پوائنٹس کم ہے جبکہ سیاہ فام ووٹرز میں ٹرمپ کے مقابلے میں کملا کی مقبولیت 23 پوائنٹس سے بڑھ کر 54 پوائنٹس پر جا پہنچی ہے۔آزاد ووٹرز میں بھی کملا ہیریس کی پوزیشن ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں 9 پوائنٹس زیادہ ہوگئی ہے تاہم سب سے اہم یہ کہ کملا ہیریس کی مقبولیت 40 فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد تک جاپہنچی ہے جو بائیڈن ہی نہیں براک اوباما کو حاصل مقبولیت سے بھی زیادہ ہے۔

kamran