امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی نے پاکستان اور چین کی مخالفت پر مبنی بل پیش کردیا۔پاکستان اور چین مخالف بل ریپبلکن پارٹی کی سینیٹر سینیٹرمارکو روبیو نے پیش کیا۔ بھارت نواز بل میں کہا گیا ہے کہ اگرپاکستان کی بھارت کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث ہونے کے شواہد ملیں تو پاکستان کی امداد روک دی جائے اور اس سلسلے میں کانگریس کو آگاہ کیا جائے۔بل میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا ، جاپان اور نیٹو اتحادیوں جیسا سلوک کرے۔ بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ بھارت کو پابندیوں کے حوالے سے سخت قانون سے محدود استثنیٰ دیا جائے۔ امریکی قانون کے مطابق روس سے ہتھیار خریدنے والے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔امریکی سینیٹ میں بل کی منظوری کی صورت میں بھارت روس سے ہتھیاروں کی خریداری کر سکے گا۔ بھارتی فوج اب بھی روسی اسلحہ استعمال کررہی ہے اور امریکا نے بھارت پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے