سری لنکا میں صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو ہوں گے

سری لنکا میں صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو ہوں گے

کولمبو: سری لنکا میں صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو ہوں گےاور اس کیلئے کاغذات نامزدگی 15اگست تک قبول کیے جائیں گے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر وکرم سنگھے اپنی امیدواری پیش کریں گے جبکہ ان کا اصل مقابلہ اپوزیشن لیڈرساجتھ پریم داسا اور انورا دیسانائیکے سے ہو گا، جو ایک بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں ، انہوں نے ملک میں اقتصادی بحران کے بعد سے کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس وقت سری لنکا کو دہائیوں کے بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے جس نے اس وقت کے صدر گوٹابایا راجا پکسے کو سن 2022 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور کردیا، اس کے بعد پارلیمان نے وزیر اعظم وکرم سنگھے کوصدر کے طورپر منتخب کیا۔وکرم سنگھے کی صدارت میں سری لنکا نے آئی ایم ایف جیسے بین الاقوامی قرض دہندگان سے بات چیت کی تاکہ قرضوں کی تنظیم نو کی جاسکے اور معیشت کو دوبارہ پٹری پر لایا جاسکے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے