دشمن کو خبردار کرتا ہوں، امریکا اور اسرائیل ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں؛ نیتن یاہو
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ امریکا اگلا صدر کون ہوگا۔ اسرائیل اور امریکا میں مشرق وسطیٰ میں مضبوط اتحادی تھے اور رہیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں امریکا کو اسرائیل کی ضرورت رہے گی۔وزیراعظم نیتن یاہو نے جوبائیڈن کی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ امریکا کا آئندہ صدر کون ہوگا اور کون نہیں۔ اسرائیل مشرق وسطی میں امریکا کا مضبوط ترین اتحادی تھا اور رہے گا۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکی قیادت سے حماس کے قبضے کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سمیت غزہ کے امور پر بات چیت ہوگی۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات طے نہیں البتہ اسرائیلی وزیراعظم بدھ کو کانگریس سے خطاب کریں گے۔امریکی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر بات ہوسکتی ہے۔