ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکا

ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے۔امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کولوراڈو میں سیکورٹی فورم سے خطاب میں کہا کہ ایران نے ابھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے ہیں تاہم وہ جوہری بم بنانے کے لیےدرکار مواد ایک یا دو ہفتے میں تیار کرسکتا ہے۔ ایران کی جوہری قابلیت کےحوالے سے خبریں نئے ایرانی صدر مسعود شکیان کے انتخاب کے بعد آئی ہیں۔ ہم نے پچھلے چند ہفتوں اور مہینوں میں ایران کے جوہری معاملات کو آگے بڑھتے دیکھا ہے۔ ایران کی جوہری پیش قدمی کی ذمہ داری ان فیصلہ سازوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے امریکا کو جوہری معاہدے سے نکالا۔امریکی وزیرخارجہ نے اس بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے امریکا کی حکمت عملی کیا ہوگی۔ امریکا کی زیرقیادت 2015 میں ایرانی سے جوہری معاہدہ کیا گیا تھا تاہم امریکا 2018 میں اس معاہدے سے نکل گیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے