برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا

لندن: برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی جلد اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ڈیوڈ لیمی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے دو ریاستی حل کے لیے ٹھوس اقدمات پر بھی بات کریں گے۔ایک بیان میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اموات اور تباہی ناقابل قبول ہے، اس جنگ کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے اور ہنگامی بنیادوں پر سیزفائر ہونا چاہیے۔برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی اسرائیلی وزیراعظم سے 680 ٹن برطانوی امداد کے غزہ میں داخل نہ ہونے کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے