نومنتخب ایرانی صدر یورپ کے ساتھ ’تعمیری مذاکرات‘ کیلئے تیار

نومنتخب ایرانی صدر یورپ کے ساتھ ’تعمیری مذاکرات‘ کیلئے تیار

ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، اگرچہ انہوں نے ان پر امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے وعدوں سے مکرنے کا الزام عائد کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق انگریزی اخبار تہران ٹائمز میں لکھتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ 2015 کے معاہدے سے امریکی دستبرداری کے بعد یورپی ممالک نے امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کرنے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے لکھا کہ یورپی ممالک ان وعدوں سے مکر گئے، مزید کہنا تھا کہ اس کے باوجود وہ یورپی ممالک کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں تاکہ تعلقات کو بہتر کیا جاسکے جو باہمی احترام اور برابری کے اصولوں کی بنیاد پر ہوں۔قبل ازیں، یورپی یونین کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے مسعود پزشکیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ 27 رکنی بلاک یورپی یونین اپنی پالیسی کے مطابق نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔پیزشکیان ماہر امراض قلب ہیں، جن کا صرف سابقہ ​​حکومتی تجربہ تقریباً 2 دہائیوں قبل وزیر صحت کے طور پر ہے، قدامت پسند صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد انتخابات کرانا پڑے، جو 2025 میں شیڈول تھے۔مسعود پزشکیان کو ایران میں ’اصلاح پسند‘ سمجھا جاتا ہے اور اس کیمپ کے واحد امیدوار تھے جنہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی، جس کے لیے تمام امیدواروں کو ایران کی گارڈین کونسل نے منظوری دی تھی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے