نیٹو میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کسی کوشش کی منظوری نہیں دیں گے، ترک صدر

نیٹو میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کسی کوشش کی منظوری نہیں دیں گے، ترک صدر

واشنگٹن: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نیٹو کے اندر اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کسی کوشش کی منظوری نہیں دیں گے اور اگر اس طرح کی کوشش کی گئی تو یہ ناقابل قبول ہوگا۔خبرایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نیٹو کے ساتھ اپنی شراکت داری کے تحت تعلقات جاری رکھے کیونکہ اسرائیل نے ہمارے اتحاد کے بنیادی اقدار کو روند ڈالا ہے۔اردوان نے کہا کہ نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران غیررسمی ملاقاتوں میں رہنماؤں کی توجہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور خاص طور پر غزہ کی صورت حال پر دلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی انتظامیہ نے اپنی توسیع پسندانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ نہ صرف اپنے شہریوں کی سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے بلکہ پورے خطے کو بھی خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ترک صدر کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک فلسطین میں جامع اور پائیدار امن قائم ہونے تک نیٹو کے اندر اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کوشش کو ترکیے کی جانب سے منظوری نہیں دی جائے گی۔نیٹو کے دفاعی اتحاد میں 32 اراکین شامل ہیں لیکن کئی غیررکن ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ تعلقات ہیں اور اس سے نیٹو کے شراکت دار کہا جاتا ہے۔اس فوجی اتحاد کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے نیٹو سربراہوں کا تین روزہ اجلاس امریکا میں منعقد ہوا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عالمی برادری کے ذمہ دار اراکین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 1967 کی سرحد کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے لیے متحد ہوں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے