کینیا کے صدر نے کابینہ تحلیل کردی؛ قومی حکومت بنانے کا اعلان

کینیا کے صدر نے کابینہ تحلیل کردی؛ قومی حکومت بنانے کا اعلان

نیروبی: کینیا کے صدر ولیم روٹو نے حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کے بعد نائب وزیر خارجہ اور نائب صدر کے سوا پوری کابینہ کو برطرف کردیا اور عوامی مطالبے پر تمام طبقات کی نمائندگی کرنے والی ’قومی حکومت‘ کے قیام کا عندیہ دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے صدر نے عوام کو پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی حکومت کے قیام کے لیے مشاورت کا عمل کر رہے ہیں تب تک عوام صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔اس موقع پر کینیا کے صدر کا کہنا کہ کابینہ کی ناقص کارکردگی بھی کابینہ کی تحلیل کا باعث بنی ہے جس کے خلاف عوام نے ملک گیر تحریک بھی چلائی تھی۔ میں عوام کے مطالبوں کو تسلیم کرتا ہوں۔خیال رہے کہ کینیا میں گزشتہ ماہ ٹیکسوں میں بے پناہ اضافے کے خلاف مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا اور عمارت کا بڑا حصہ جلا دیا تھا۔پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین ہلاک بھی ہوگئے تھے۔حکومت مخالف رہنماؤں نے صدر کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد قومی حکومت تشکیل دی جائے تاکہ ملک کی معیشت اور مالی صورت حال کو قابو میں کیا جا سکے۔یاد رہے کہ کینیا پر 78 ارب ڈالر کا قرض ہے جو کینیا کی جی ڈی پی کا تقریباً 70 فیصد ہے جب کہ مالیاتی خسارہ 3.3 فیصد سے بڑھ کر 4.6 فیصد ہو جائے گا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے