برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی امریکی صدر بائیڈن سے پہلی ملاقات
واشنگٹن : برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم سر کیئر سٹارمر اور امریکی صدر جو بائیڈن کی پہلی ملاقات ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملاقات میں اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس موقع پر سٹارمر اور بائیڈن نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔واضح رہے کہ نو منتخب برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نیٹو کی 75 ویں سالگرہ کے سربراہی اجلاس کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں۔