ایران کے صدارتی انتخاب میں مسعود پزشکیان نے میدان مار لیا

ایران کے صدارتی انتخاب میں مسعود پزشکیان نے میدان مار لیا

تہران: ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کرلی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے نئے صدر منتخب ہوگئے جب کہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔ ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشکیان نے نے اکثریتی ووٹ حاصل کیے ہیں۔اپنی وکٹری اسپیچ میں پزشکیان نے کہا کہ ہم سب اس ملک کے باشندے ہیں اور ہم سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔دوسری جانب پزشکیان کے مد مقابل امیدوار سعید جلیلی نے شکست کے بعد کہا کہ جس کو لوگوں نے منتخب کی ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے اور ہمیں اپنی پوری قوت نے ان کی (پزشکیان) کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ مضبوطی سے آگے بڑھیں۔ مسعود پزشکیان پیش کے سرجن اور قانون ساز ہیں اور وہ مغربی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے