برطانوی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے پاکستانی وکشمیری امیدوار

برطانوی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے پاکستانی وکشمیری امیدوار

لندن : برطانوی عام انتخابات میں تقریبا15 پاکستانی اور کشمیری امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جس میں 4 نئے چہرے بھی شامل ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے لیے نسلی اقلیت رکھنے والے 87 امیدواروں میں سے کم از کم 15 پاکستانی اور کشمیری نژاد اراکین پارلیمان منتخب ہوگئے۔افضل خان، عمران حسین، ناز شاہ، یاسمین قریشی، محمد یاسین، طاہر علی، شبانہ محمود، زہرہ سلطانہ، ڈاکٹر زبیر احمد، نوشابہ خان، ڈاکٹر روزینہ ایلن خان لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے جبکہ ایوب خان اور عدنان حسین نے بطور آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی۔ثاقب بھٹی اور نصرت غنی کنزرویٹو امیدواروں کے طور پر انتخابات میں کامیاب ہوئے۔اس مرتبہ درجنوں حلقوں میں غزہ کا معاملہ سب سے اہم رہا، جس کی وجہ سے ووٹوں نے دیگر پارٹیوں کے نتائج پر بھی اثر ڈالا، 4 آزاد امیدوار بھی غزہ ایشو کے باعث کامیاب ہوئے، جنہوں نے لیبر کے امیدواروں کو شکست دیدی ۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے