اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے غزہ جنگ میں شکست تسلیم کرلی

اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے غزہ جنگ میں شکست تسلیم کرلی

تل ابيب: فلسطینی جہادی تنظیم حماس نے غزہ جنگ میں اپنے سے کئی گنا طاقتور ملک اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جس کا اسرائیلی عوام بھی اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے۔اسرائیلی عوام نے غزہ جنگ میں حماس کے ہاتھوں اپنے ملک کی شکست تسلیم کرلی اور 68 فیصد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ میں ’فتح‘ سے بہت دور ہے۔اسرائیلی میڈیا چینل 12 نیوز کی طرف سے کرائے گئے سروے کے مطابق دو تہائی اسرائیلی عوام کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے بجائے یرغمالیوں کی واپسی زیادہ ضروری ہے۔ 67 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت جنگ کو جاری رکھنے سے زیادہ اہم یرغمالیوں کی واپسی ہے۔حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کی تجویز قبول کرنے کے بعد گزشتہ روز موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے قطر کا دورہ کرکے معاہدے کےلیے بات چیت کی ہے۔جنگ اب تک ختم نہ ہونے کی کیا وجہ ہے، اس سوال کے جواب میں 54 فیصد افراد نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سیاست کو اس کی وجہ قرار دیا۔ 34 فیصد نے کہا کہ اس کی وجہ آپریشنل معاملات ہیں۔سروے میں 68 فیصد اسرائیلیوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ میں فتح سے بہت دور ہے جس کا نیتن یاہو نے اپنے عوام سے وعدہ کیا تھا۔سروے سے پتہ چلا کہ نیتن یاہو کی اسرائیل میں مقبولیت تقریباً ختم ہوکر رہ گئی ہے اور اس وقت وہ ایک ناپسندیدہ ترین شخصیت ہیں۔ دو تہائی سے زیادہ 68 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ نیتن یاہو کی کارکردگی خراب ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے