غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت؛ بائیڈن انتظامیہ کے 9 عہدے دار مستعفی

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت؛ بائیڈن انتظامیہ کے 9 عہدے دار مستعفی

واشنگٹن: غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری پر امریکی صدر جوبائیڈن کی نرم پالیسی اور حمایت پر ان کی انتظامیہ کے 9 عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مستعفی ہونے والے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے فلسطینی علاقے میں اسرائیلی مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن کی اسرائیل کی بے جا حمایت اور غزہ پالیسی سے نالاں مستعفی ہونے والے امریکی حکام میں سابق معاونِ خصوصی برائے امریکی محکمۂ داخلہ مریم حسنین بھی شامل ہیں۔مریم حسنین نے استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کی خارجہ پالیسی فلسطینیوں کی نسل کشی کو ممکن بنانے اور مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔محکمۂ خارجہ کے بیورو آف پاپولیشن، ریفیوجیز اینڈ مائیگریشن میں خدمات انجام دینے والی سٹیسی گلبرٹ بھی مئی کے آخر میں ملازمت چھوڑ چکی ہیں۔اسی طرح یو ایس ایڈ کے ٹھیکیدار الیگزینڈر سمتھ بھی مستعفی ہونے والوں میں شامل ہیں۔ محکمۂ داخلہ میں امریکی چیف آف سٹاف کی سابق معاونِ خصوصی یہودی النسل للی گرین برگ بھی استعفی دے چکی ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے